11 اکتوبر 2011 - 20:30

اسلام آباد...وفاقی کابینہ نے توانائی بچت منصوبہ کے تحت ہفتہ وار دو تعطیلات کی حمایت کی ہے تاہم اس کا نفاذ مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری کے بعد کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

ابنا: وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی ز یر صدارت ہوا ، کابینہ نے توانائی بچت منصوبہ کے تحت ہفتہ وار دو تعطیلات سے بینکوں کی اہم شاخوں کو مستثنیٰ رکھنے کی تجویز دی، کابینہ نے بڑی مارکیٹس غروب آفتاب کے بعد بند کردینے کی حمایت کی ، یہ بھی طے کیا گیا کہ زرعی ٹیوب ویلز کو رات 10 سے صبح 8 تک بجلی فراہم ہوگی ، فیصلہ کیا گیا کہ اسٹریٹ لائٹس اور بڑے سائن بورڈز کو ایل ای ڈیز لائٹس پر منتقل کیا جائے گا ، میرج ہالز کو رات 10 بجے کے بعد بند کردیا جائے گا ، وفاقی کابینہ نے وزارت پٹرولیم کی طرف سے پیش کردہ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس بل 2011 کی منظوری بھی دے دی، ذرائع کے مطابق کابینہ نے طے کیا کہ بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافے کی تجویز بھی مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کی جائے گئی۔
..........

/169